بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی کی ملیر ندی میں “سونے کی تلاش” کا جنون — عوام کھدائی کے سازوسامان کے ساتھ پہنچ گئی

ملیر ندی کے کنارے، کورنگی کازوے کے قریب ان دنوں ایک انوکھا منظر دیکھنے کو مل رہا ہے، جہاں درجنوں افرادسونے کے ذرات کی تلاش میں کھدائی کرتے نظر آ رہے ہیں۔
یہ غیر معمولی سرگرمی اس وقت شروع ہوئی جب سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ ملیر ندی میں سونے کے ذرات پائے جا رہے ہیں۔ خبر پھیلتے ہی مرد، خواتین اور بچے کھدائی کا سامان اٹھائے ندی کنارے جا پہنچے اور مختلف مقامات پرگڑھے کھودنا شروع کر دیے۔
موقع پر موجود افراد کو امید ہے کہ وہ مٹی اور ریت میں سے قیمتی ذرات نکالنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ کچھ لوگ تو چمکتے ہوئے ذرات کو دکھاتے ہوئے دعویٰ کر رہے ہیں کہ انہیں سونا مل چکا ہے، جبکہ دیگر اب بھی کوشش میں مصروف ہیں۔
سوشل میڈیا پر اس غیر روایتی خزانے کی تلاش کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین اور بچے بھی اس مہم میں شریک ہیں۔ کچھ لوگ اسے سنجیدہ تلاش جبکہ دیگر اسے محض افواہ پر مبنی ایک وقتی جنون قرار دے رہے ہیں۔
تاہم، اب تک کسی سرکاری ادارے کی جانب سے اس دعوے کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے کہ واقعی وہاں سونے کے ذرات موجود ہیں یا نہیں۔