بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خیبر پختونخوا کو سنجیدہ اور تجربہ کار قیادت کی ضرورت ہے، گورنر اور فضل الرحمان کی ملاقات میں اتفاق

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات کی جس میں صوبے کی موجودہ سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کی تفصیلات جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا کہ گورنر نے مولانا فضل الرحمان کو بتایا کہ خیبر پختونخوا میںسیاسی انتشار بڑھتا جا رہا ہے اور تحریک انصاف کی صفوں میں اندرونی اختلافات اور گروپنگ شدت اختیار کر چکی ہے۔
اسلم غوری کے مطابق ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ خیبر پختونخوا جیسے حساس صوبے میں سنجیدہ، باصلاحیت اور تجربہ کار قیادت کی اشد ضرورت ہے، تاکہ موجودہ حالات میں صوبے کو درست سمت دی جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کا ایک وفد بھی جے یو آئی کی قیادت سے ملاقات کر چکا ہے اور حمایت کی درخواست دی گئی ہے۔ تاہم، جے یو آئی کی صوبائی قیادت تمام جماعتوں کا مؤقف سن کرصورتحال کا جائزہ لے رہی ہے اور جلد مرکزی قیادت کو اس بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ گورنر سے ملاقات انتخابی جوڑ توڑ پر نہیں بلکہ سیاسی حالات اور پی ٹی آئی کی داخلی صورتحال پر ہوئی۔
آخر میں اسلم غوری نے واضح کیا کہ جے یو آئی کی پالیسی کے مطابق اگر پی ٹی آئی کے پاس اکثریت ہے تو امیدوار لانا ان کا حق ہے، لیکن اگر وہ کوئی امیدوار نہیں لاتے تو پھر اپوزیشن کے لیے دروازہ کھلا ہے کہ وہ اپنا امیدوار سامنے لائے۔