بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ویمنز ورلڈ کپ: نیٹ سیور برنٹ اور ایکلسٹن کی عمدہ پرفارمنس، انگلینڈ کی سری لنکا کو 89 رنز سے شکست

ویمنز ورلڈ کپ کے بارویں میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 89 رنز سے بآسانی شکست دے دی۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن ٹیم انگلینڈ کے 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 164 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے باعث لنکن ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 45.4 اوورز میں ہی پویلین واپس لوٹ گئی۔

سری لنکا کی جانب سے ہرشیتا سامارا وکرما 33 رنز بنا کر نمایاں رہیں، جب کہ دیگر بیٹرز بھی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں بُری طرح ناکام رہیں۔

انگلینڈ کی صوفی ایکلسٹن نے صرف 17 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، چارلی ڈین اور نیٹ سیور برنٹ نے 2،2 شکار کیے۔

اس سے قبل انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 253 رنز بنائے، کپتان نیٹ سیور برنٹ نے شاندار 117 رنز کی اننگز کھیلی۔

دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والی بلے باز نے اپنی عمدہ بلے بازی کے دوران 9 چوکے اور 2 چھکے بھی لگائے۔ ٹیمی بومنٹ 32 اور ہیتھر نائٹ 29 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

سری لنکا کی جانب سے اینوکا رانا ویرا 3، سوگندیکا کماری اور اودیشیکا پربودھانی 2،2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔