بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 طالبان حکومت کادہشت گردوں کے ساتھ تعلق کھل کرسامنے آگیا،عطاء تارڑ

وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑنے کہاہے کہ  طالبان حکومت کادہشت گردوں کے ساتھ تعلق کھل کرسامنے آگیا، پہلے ہم نے مشرقی سرحد سے حملہ ناکام بنایااور اب مغربی سرحدسے، پاکستان نے اپنے دفاع کاحق استعمال کرتےہوئے بھرپورجواب دیا ،افغان طالبان فوجی دوڑیں لگانے پر مجبورہوگئے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے عطاء تارڑنے کہاکہ آپریشن سندورہویاتندور،کوئی کامیاب نہیں ہوگا، آئندہ بھی یہ آئیں گے تو اس سے دس گنابڑ اجواب ملے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم ان کو پیارکی زبان سمجھارہے تھے لیکن انہیں سمجھ نہیں آرہی تھی۔ ایک سوال پروزیراطلاعات نے کہاکہ کے پی حکومت کو اپنے معاملات ٹھیک کرنے ہوں گے ۔خیبرپختونخوامیں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے حوالے سےانہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی جتنے نمبرزکہہ رہی ہے اتنے ہے نہیں،