اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کےلیے20رکنی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کپتان جبکہ محمدرضوان نائب کپتان ہوں گے ،فاسٹ بولر محمد عباس ٹیم میں جگہ نہ بناسکے۔حارث سہیل اور شان مسعود جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے ڈراپ کیا گیاہے۔چیف سلیکٹر نے کہا کہ امام الحق ابھی ریڈ بال کرکٹ کے لیے تیار نہیں ،ہمارا کیلنڈر مصروف جارہا ہے، دو الگ کنٹریکٹس ہوں گے ،ریڈ بال اسکواڈ اور وائٹ الگ الگ ہوگا۔ راولپنڈی میں پریس کرتے ہوئے کہا کہ محمد وسیم نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی ریڈ اینڈ وائٹ دونوں کی اے کیٹیگری میں شامل ہیں۔اکھٹے کانٹریکٹس سے چند کھلاڑیوں کو اہمیت نہیں دی جاتی۔ریڈ اور وائٹ بال میں فارمیٹ کو ترجیح دی جائے گی۔ریڈاوروائٹ بال کیٹگری میں مجموعی طورپر 33 کھلاڑی شامل ہیں۔کپتان سمیت 5 کھلاڑیوں کوریڈاوروائٹ بال کنٹریکٹ مل گئےہیں۔10کھلاڑیوں کوصرف ریڈبال کنٹریکٹ دیاگیاہےجبکہ 11کھلاڑیوں کوصرف وائٹ بال کنٹریکٹ ملا۔محمد وسیم نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی والے 7 کھلاڑی ایمرجنگ کیٹگری کاحصہ ہے۔ اظہر علی ریڈ بال کنٹریکٹ کی اے اورفواد عالم بی کٹیگری میں شامل ہیں۔ عبداللہ شفیق، نسیم شاہ اور نعمان علی ریڈ بال کی سی کٹیگری کا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی کٹیگری میں عابد علی، سرفراز احمد، سعود شکیل، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں۔ فخر زمان اور شاداب خان وائیٹ بال کنٹریکٹ کی کٹیگری اے میں شامل ہیں۔ ارث رؤف بی اور محمد نواز کٹیگری سی کا حصہ ہے۔ آصف علی، حیدر علی، خوشدل شاہ، محمد وسیم جونیئر کٹیگری ڈی میں شامل ہیں۔ شاہنواز دھانی، زاہد محمود اور عثمان قادر بھی کٹیگری ڈی میں شامل ہیں۔ علی عثمان، حسیب اللہ، کامران غلام، محمد حارث ایمرجنگ کنٹریکٹ کا حصہ بن گئے۔محمد وسیم نے کہا کہ محمد حریرہ، قاسم اکرم اور سلمان علی آغا بھی ایمرجنگ کنٹریکٹ کا حصہ ہے۔
پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کےلیے20رکنی ٹیم کا اعلان








