اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی نے وفاقی حکومت کے اتحاد سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا ، اے این پی رہنماؤں نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کی تجویز دے دی ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ ایمل ولی خان کی صدارت میں اے این پی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں حکومتی اتحاد کے وعدوں اور عملدرآمد پر بات چیت ہوئی، اجلاس میں اے این پی رہنماؤں نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کی تجویز دے دی ۔نجی ٹی وی کے مطابق ایمل ولی خان نے مرکزی قیادت کا اجلاس عید کے بعد طلب کیا ہے جس میں حتمی فیصلے کئے گئے ، اے این پی رہنماؤں نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کا اختیار پارٹی سربراہ کو دیاہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کا وفاقی حکومت کے اتحاد سے علیحدگی پر غور ،نجی ٹی وی کا عویٰ








