لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈرائیور کا رکشہ جلانے کا معاملہ، سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ترجمان ٹریفک پولیس نے کہا کہ بھوبتیاں چوک رائے ونڈ روڈ، پٹرولنگ آفیسر نے رانگ پارکنگ پر رکشہ کو ہٹایا، جس پر ڈرائیور نے تعیش میں آکر رکشہ کو آگ لگا دی،ڈرائیور نے خود بھی خود سوزی کی کوشش کی جسے وارڈنز نے بچا لیا،رکشہ ڈرائیور کو کوئی چالان ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا،سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کو واقعہ کی مکمل انکوائری کا حکم دیدیا۔انہوں نے مزید کہا کہ رکشہ ڈرائیور کےخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
ڈرائیور کا رکشہ جلانے کا معاملہ، سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے واقعہ کا نوٹس لے لیا








