آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر اسلام آبادپولیس نے اہم سڑکوں پر فلیگ مارچ کیا ہے۔فلیگ مارچ ڈی آئی جی اسلام آباد کی قیادت میں ایکسپریس وے، سری نگر ہائی وے اور شہر کے مختلف علاقوں میں کیا گیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق فلیگ مارچ کا مقصد شہر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانا ہے۔اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کےلیے مکمل الرٹ ہے۔کسی شر پسند کو ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی کہ قانون ہاتھ میں لے کر شہریوں کےلیے اذیت کا سبب بنے۔اگر کوئی قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش بھی کرے گا تو اس کے ساتھ سختی سے اور آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں سے گذارش ہے کہ کسی بھی اہم معلومات کے متعلق پکار 15 پر اطلاع دیں ۔
اسلام آبادپولیس کا وفاقی دارالحکومت کی اہم سڑکوں پر فلیگ مارچ
