بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 پاک افغا ن کشیدگی برقرار، دوبارہ جھڑپیں ہوسکتی ہیں،خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہےکہ پاکستان اور افغانستان کےدرمیان کشیدگی برقرارہے، دوبارہ جھڑپیں ہوسکتی ہیں،امکان ردنہیں کیاجاسکتا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ افغان طالبان اور دیگردہشت گردتنظیمیں ایک وسیع اتحاد کا حصہ ہیں، اگرکسی ملک سے حملہ ہوتا ہے تو جواب کا حق مل جاتاہے، افغانستان مذاکرات کے ساتھ دھمکی بھی دیتاہے تو پہلے دھمکی پوری کرلے،اس وقت پاک افغان تعلقات میں فضاکشیدہ ہے کوئی رابطہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے جنہیں نشانہ بنایاانہیں افغان سرزمین کے اندرنشانہ بنایاہم نے شہریوں کو نہیں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہاکہ اگرنیک نیتی ہوتومسائل کادیرپاحل نکل سکتا ہے ۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ داری وفاق کی ہے صوبوں کی نہیں،