اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کےفیصلے نے پنجاب میں سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔فواد چوہدری نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہی۔اُنہوں نے کہا کہ عدالت نےجو حل دیا، اس سے بحران ختم نہیں ہوگا، عدالتی فیصلے میں کئی خامیاں ہیں، لیگل کمیٹی کی میٹنگ بُلالی ہے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے میں خامیوں کو لیکر سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ اگر حمزہ وزیر اعلیٰ نہیں رہا تو نگران وزیراعلیٰ کے طور پر عثمان بزدار عہدے پر بحال ہیں۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ اس اسمبلی میں نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب بہت مشکل ہے، اب بھی نئے انتخابات ہی راستہ ہیں۔واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے الیکشن کے خلاف پاکستان تحریکِ انصاف کی درخواستیں منظور کر لیں۔
ہائیکورٹ کے فیصلے نے پنجاب میں سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا ہے، حمزہ کی حکومت برقرار نہیں رہی لیکن جو حل دیا گیا ہے اس کے نتیجے میں بحران ختم نہیں ہو گا ، اس فیصلے میں کئ خامیاں ہیں لیگل کمیٹی کی میٹنگ بلا لی ہےہائیکورٹ کے فیصلے میں خامیوں کو لے کرسپریم کورٹ سے رجوع کریں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 30, 2022
اگر حمزہ وزیر اعلیٰ نہیں رہا تو نگران وزیر اعلی کے طور پر عثمان بزدار اپنے عہدے پر بحال ہیں اس اسمبلی میں نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب بہت مشکل ہے اب بھی نئے انتخابات ہی راستہ ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 30, 2022









