اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر اور سابق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور پی پی پی کے چیئرمین، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ملاقات میں وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزیرِ اقتصادی امور سردار ایاز صادق، وزیرِ ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق اور راہنما مسلم لیگ ن ملک احمد خان کی بھی شرکت کی۔ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال اور چیئرمین نیب کے ناموں پر مشاورت کی گئی۔
وزیراعظم شہبا زشریف سے زرداری اور بلاول کی ملاقات ، پنجاب کی سیاسی صورتحال اور چیئرمین نیب کے ناموں پر مشاورت








