بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

منی گالہ گینگ کے ذریعے پنجاب کے وسائل پر ڈاکا ڈالا گیا، مریم نواز

لاہور(نیوز ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ منی گالہ گینگ کے ذریعے پنجاب کے پیسے اور وسائل پر ڈاکا ڈالا گیا
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے کہا کہ 2018 میں پنجاب کے عوام سے ان کا مینڈیٹ چھینا گیا، فرح گوگی، بزدار، پیرنی صاحبہ اور منی گالہ گینگ کے ذریعے پنجاب کے پیسہ اور وسائل پر ڈاکا ڈالا گیا۔
مریم نواز نے کہا کہ اب پنجاب کے عوام کا حق انہیں نہیں لینے دیا جارہا اور صوبے کے عوام کے لئیے مشکلات پیدا کی جارہی ہے، پنجاب کے خلاف فتنہ خان کے جرائم کی فہرست طویل ہے۔
حمزہ شہباز کے وزیر اعلیٰ انتخاب سے متعلق عدالتی فیصلے پر مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کوایک بار پھر بحرانوں میں دھکیلنے والوں کو لینے کے دینے پڑ گئے۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے مینڈیٹ کو ایک بار پھر دھاندلی سے ہتھیانے کی کوشش کرنے والے اب انتخاب روکنے پر بضد ہیں کیونکہ ان کے اپنے بہت سارے ارکان اڑان بھرنے کو تیار بیٹھے ہیں۔ حکومت ختم کرتے کرتے اپنی گنتی پوری کرنے کے لالے پڑ گئے۔