بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ضمنی انتخابات پر کراچی، لاہور اور ملتان میں فوج کی تعیناتی کی درخواست

 اسلام آباد(نیوزڈیسک)پنجاب کے 20 حلقوں اور این اے 245 میں ضمنی انتخابات پر کراچی، لاہور اور ملتان میں پاک فوج کی تعیناتی کی درخواست کردی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے لاہور کے چاروں حلقوں اور ملتان کے حلقے کے لیے پاک فوج (اسٹیٹک ڈپلوئمنٹ) پولنگ اسٹیشنز پر مستقل تعیناتی کے لیے آرمی چیف کو مراسلہ بھیج دیا، آرمی چیف کو مراسلہ چیف الیکشن کمشنر کی طرف سے لکھا گیا ہے۔
این اے 245 کراچی کے ضمنی انتخابات کے لیے بھی پاک فوج اور رینجرز کی (اسٹیٹک ڈپلومنٹ ) پولنگ اسٹیسنز پر مستقل تعیناتی کے لیے درخواست کی گئی ہے، الیکشن کمیشن کی پنجاب کے باقی 15 حلقوں کے لیے اضافی کیوک رسپانس فورس کی بھی درخواست کی گئی۔
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور رینجرز کی ماضی کے انتخابات میں سکیورٹی خدمات قابلِ تعریف ہے، الیکشن کمیشن نے آئندہ ضمنی انتخابات میں پاک فوج اور رینجرز کے مزید فعال کردار ادا کرنے کی درخواست کی، پاک فوج اور رینجرز کی خدمات حالیہ ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں پرتشدد واقعات کے پیشِ نظر طلب کی گئیں ہے۔