بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انٹرنیٹ سروس مکمل بحال، سمندری کیبل کی مرمت کامیابی سے مکمل

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (PTCL) نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کی رفتار اور کنیکٹیویٹی بحال کر دی گئی ہے۔ یہ بحالی اس وقت ممکن ہوئی جب بین الاقوامی سمندری کیبل میں نصب رپیٹر کی مرمت کا کام کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔
پی ٹی سی ایل کے مطابق، انٹرنیشنل کیبل کنسورشیم نے 14 اکتوبر کی صبح مرمت کا عمل شروع کیا تھا، جو اب مکمل ہو چکا ہے۔ اس دوران کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار متاثر رہی، جس کے بارے میں صارفین کو پیشگی آگاہ کر دیا گیا تھا۔
پی ٹی سی ایل نے صارفین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرمتی کام کے دوران تعاون اور صبر و تحمل پر ہم ان کے مشکور ہیں، اور کمپنی بہتر سروس کی فراہمی کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔