بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف جے یو آئی کی درخواست خارج کر دی

پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف جے یو آئی کی درخواست خارج کر دی
پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف جے یو آئی (ف) کی دائر کردہ درخواست مسترد کر دی۔
عدالت میں سماعت کے دوران بینچ نے جے یو آئی کے وکیل سے استفسار کیا کہ یا تو وہ درخواست واپس لے لیں، یا پھر عدالت اس پر فیصلہ دے گی۔ اس پر جے یو آئی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ چاہتے ہیں عدالت درخواست کو میرٹ پر سنے اور فیصلہ دے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا، جو بعد ازاں سناتے ہوئے درخواست خارج کر دی گئی۔
دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے مؤقف اختیار کیا کہ صوبہ اس وقت بغیر وزیراعلیٰ کے چل رہا ہے، اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے احکامات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ان احکامات کو کالعدم قرار نہ دیا جائے، ان پر عملدرآمد لازم ہے۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کی درخواست پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو ہدایت کی تھی کہ وہ نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے فوری طور پر حلف لیں۔ عدالت نے واضح کیا تھا کہ اگر گورنر حلف نہ لیں تو یہ ذمہ داری صوبائی اسمبلی کے اسپیکر ادا کریں۔
بعد ازاں گورنر فیصل کریم کنڈی نے تصدیق کی کہ وہ آج شام 4 بجے وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے۔