بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چمن میں پاک افغان دوستی گیٹ پر افغان طالبان کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

چمن میں پاک افغان دوستی گیٹ پر افغان طالبان کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان دوستی گیٹ پر افغان طالبان نے اپنی طرف گیٹ تباہ کر کے اسے پاکستانی حصہ ظاہر کرنے کی کوشش کی۔چمن میں پاک افغان دوستی گیٹ کی ویڈیو سامنے آ گئی جس میں پاکستان کی جانب دوستی گیٹ مکمل ٹھیک حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور خوارج کل رات سے 100 سے زائد کارندوں کی ہلاکت پرحواس باختہ ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان جھوٹے سوشل میڈیا پروپیگنڈا سے شکست اور نقصان چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ افغان طالبان بھارتی میڈیا کی طرز پر جھوٹے پروپیگنڈا کی روش پر چل رہے ہیں۔واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کی جارحیت پر جوابی کارروائی کی گئی جس میں پاک فوج نے افغان طالبان کے اہم ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ Precision Strikes افغان صوبہ قندھار میں کی گئیں، حملوں میں افغان طالبان بٹالین نمبر 4،بارڈربریگیڈ نمبر6 مکمل تباہ ہوگئیں، حملوں میں درجنوں خارجی اور افغان کارندے ہلاک ہوئے۔