بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بجلی کے زیادہ بلوں سے پریشان صارفین کے لیے خوشخبری

سیکرٹری پاور ڈاکٹر فخر عالم نے اعلان کیا ہے کہ صارفین جلد اپنی پسند کی کمپنی سے بجلی خرید سکیں گے۔ یہ سہولت ابتدا میں ایک میگاواٹ تک کے صارفین کو جنوری 2026 سے دی جائے گی۔
قومی اسمبلی کی پاور کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی میں بجلی کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اوپن مارکیٹ متعارف کروائی جا رہی ہے، جس سے صارفین کو ایک ہی کمپنی کی اجارہ داری سے نجات ملے گی۔ پرائیویٹ سیکٹر کی شرکت کے لیے خصوصی فورم بھی منعقد کیا جائے گا۔
ڈاکٹر فخر عالم نے کہا کہ بجلی کے نقصانات کم کرنے کے لیے اصلاحات جاری ہیں اور گردشی قرضے کو ختم کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ 2024 میں نقصانات 600 ارب روپے تھے جو 2025 میں کم ہو کر 397 ارب روپے رہ گئے ہیں۔
عوامی شکایات کے پیش نظر اسمارٹ ایپ بھی متعارف کرائی گئی ہے تاکہ بلنگ سے متعلق مسائل فوری حل کیے جا سکیں۔