بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ: پاکستانی قوم کا اعتماد اور خوشی دیدنی

گیلپ پاکستان کے تازہ ترین سروے کے مطابق، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدہ پاکستانی عوام کے لیے باعثِ فخر قرار پایا ہے۔ عوامی رائے جاننے کے اس سروے میں 90 فیصد پاکستانیوں نے اس معاہدے پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔
سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ:
79 فیصد شہری سعودی عرب کے دفاع کے لیےپاک فوج کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔
84 فیصد عوام نے کہا کہ اگر مستقبل میں سعودی عرب کو دفاعی مدد کی ضرورت پیش آئے، تو وہ پاک فوج کی کارروائیوں کی حمایت کریں گے۔
جب لوگوں سے پوچھا گیا کہ اس دفاعی معاہدے سے پاکستان کو کیا فوائد حاصل ہو سکتے ہیں، تو مختلف مثبت آراء سامنے آئیں۔
29 فیصد نے کہا کہ اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو سعودی عرب کی حمایت حاصل ہوگی۔
23 فیصد نے رائے دی کہ اس سےعالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ میں اضافہ ہوگا۔
23 فیصد نےسرمایہ کاری اور معاشی فوائد کو نمایاں کیا۔
22 فیصدکے مطابق معاہدے سےروزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
6 فیصد نے فوجی تربیت، مشترکہ مشقوں اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کو اہم فائدہ قرار دیا۔
اس کے ساتھ ساتھ 76 فیصد پاکستانیوں نے یہ بھی کہا کہ اس معاہدے کے بعد پاک فوج پر ان کا اعتماد مزید بڑھا ہے۔
یہ سروے نہ صرف عوامی سوچ کی عکاسی کرتا ہے بلکہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ پاکستانی قوم اپنی افواج پر فخر کرتی ہے اور برادر اسلامی ملک کے ساتھ مضبوط تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔