اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے 4 سال تک اپنی ناکامی چھپانے کیلئے انتقامی سیاست کی،اداروں کو استعمال کر کے مخالفین کیخلاف مقدمات بنوائے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے جتنے بھی کیس بنائے کبھی کچھ ثابت نہیں ہوا،ان کے پاس تمام اختیارات تھے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کا ایسٹ ریکوری یونٹ دراصل ایسٹ میکنگ یونٹ تھا، آر ٹی ایس سسٹم بٹھا کر4 سال کیلئے ایک وزیراعظم مسلط کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس کا مقصد عمران خان کی نااہلیوں کو سامنے لانا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ جب عمران خان کو عالمی سازش کا پتہ چل گیا تھا تو انکوائری کیوں نہیں کروائی، سازش کا پتہ چلتے ہی انہوں نے اسمبلیاں تحلیل کیوں نہیں کیں،2مارچ تک کا انتظار کیوں کیا گیا۔
عمران خان کے پاس اختیارات تھے،جتنے کیس بنائے کچھ ثابت نہیں ہوا،مریم اورنگزیب








