بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

زمین کے نیچے چھپے توانائی کے خزانے ، سائنسدانوں نے ہائیڈروجن کے کھربوں ٹن ذخائر دریافت کر لیے

ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ زمین کے اندر تقریباً 6.2 کھرب ٹن ہائیڈروجن موجود ہو سکتی ہے، جو ممکنہ طور پر آئندہ ایک ہزار سال یا اس سے بھی زیادہ عرصے تک پوری دنیا کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ قدرتی ہائیڈروجن زیرِ زمین پانی اور آئرن سے بھرپور معدنیات کے درمیان ہونے والے کیمیائی ردعمل کے نتیجے میں بنتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر اسے کامیابی سے نکالا جائے تو یہ ہائیڈروجن روایتی “گرے ہائیڈروجن” اور فوسل فیول کے مقابلے میں ایک صاف اور کم کاربن والا توانائی کا متبادل فراہم کر سکتی ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کی ایک تحقیق کے مطابق اگر زمین کے ان مجموعی ذخائر کا صرف 2 فیصد حصہ بھی حاصل کر لیا جائے تو یہ آئندہ دو صدیوں تک دنیا کی ہائیڈروجن کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہو گا۔

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ذخائر زمین کی بہت گہرائی میں یا سمندر کے نیچے واقع ہیں، جن تک رسائی تکنیکی طور پر مشکل اور مہنگی ہے۔ اس کے باوجود سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ یہ دریافت توانائی کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل ہے، جو طویل المدتی توانائی سلامتی اور پائیداری کے حصول کی جانب ایک بڑا قدم ثابت ہو سکتی ہے۔ بشرطِ تحقیق اور سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے۔