بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کا حمزہ شہباز سے رابطہ، پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(نیوزڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے صاحبزادے حمزہ شہباز سے رابطہ کرکے پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق حمزہ شہباز نے نمبر گیم کے حوالے سے وزیراعظم شہبازشریف کو آگاہ کیا جب کہ شہبازشریف نے حمزہ شہباز کو (ن) لیگ اور آزاد اراکین اسمبلی کو لاہور میں رہنے کی ہدایت کردی۔
دوسری جانب حمزہ شہباز سے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی رابطہ کیا۔ اس دوران مریم نواز نے حمزہ شبہاز کو بتایا کہ کل بھی ن لیگ کامیاب ہوگی ، ہم عدلیہ کے فیصلوں کااحترام کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا پی ٹی آئی والوں کو فیصلے کی سمجھ بعد میں لگی ، پہلے شامیانے بجائے اب اظہار افسوس کررہے ہیں۔