اسلام آباد (ممتازنیوز) پاکستان تحریک انصاف نے پریڈ گرائونڈ میں 2 جولائی کے جلسے کے لئے حلف نامہ ڈپٹی کمشنر کوجمع کرا دیا ۔ پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو جلسے کی اجازت کے لئے درخواست دی گئی تھی ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر علی نواز اعوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ ن ٞ جمعہ کو فریقین سے جواب طلب کیا ہے تاہم ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ کے منتظمین سے بیان حلفی لے لیا ہے ، جلسے کی مشروط اجازت دینے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ علی نواز اعوان کی جانب سے ڈی سی آفس میں حلف نامہ جمع کرایا گیا جس میں اسلام آباد ایکسپریس وے بند نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ، انتظامیہ اور پی ٹی آئی جلسے کے منتظمین میں طے پایا ہے کہ جلسے کے شرک ریڈ زون میں داخل ہوں گے نہ ہی سرکاری املاک کو نقصان پہنچائیں گے ، شرکا رات 12 بجے پریڈ گرائونڈ خالی کر دیں گے ، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں جلسے کے منتظمین ذمہ دار ہوں گے ، ضلعی انتظامیہ اور پی ٹی کے مابین جلد معاہدہ بھی طے پا جائے گا ۔









