بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مذہبی جماعتوں، سول سوسائٹی اور تاجر برادری نے آج ہڑتال کی کال یکسر مسترد کر دی

لاہور (نیوزڈیسک) مذہبی جماعتوں،سول سوسائٹی اور تاجر برادری نے آج ہڑتال کی کال یکسر مسترد کر دی۔

تحریک لبیک کی پرتشدد کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی، پرتشدد مظاہروں اور غیر ضروری ہڑتالوں کو غیر مناسب قرار دے دیا، تاجر رہنماؤں، علمائے کرام اور مختلف اہم شخصیات نے ویڈیو پیغامات میں احتجاج کیلئے وقت اور مقام کا چناؤ انتہائی نامناسب قرار دے دیا۔

تاجر رہنما نے کہا مطالبات غیر ضروری اور طرز احتجاج ناقابل قبول ہے، حکومتی پالیسیوں پر بلاجواز اعتراض کیا جارہا ہے، روڈ بلاک اور جلاؤ گھیراؤ عوام دشمن عمل ہے۔

تاجر رہنما عاطف اکرام شیخ نے کہا ہڑتال سے ہمارا شدید نقصان ہوتا ہے، ملک کی تاجر برادری کسی ہڑتال کا حصہ نہیں بنے گی۔