بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گوجر خان میں تربیتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، مرد و خاتون پائلٹ زخمی

راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں ایک تربیتی طیارے کو فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، جس کے نتیجے میں مرد اور خاتون پائلٹ معمولی زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے طیارے کے انجن میں خرابی کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد طیارے کو کریش لینڈنگ کرنی پڑی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، یہ تربیتی طیارہ راولپنڈی فلائنگ کلب سے وابستہ تھا اور پرواز کے دوران اچانک فنی مسئلہ پیدا ہوا۔
ذرائع کے مطابق، پائلٹ نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو قریبی کھیتوں میں بحفاظت اتار لیا۔ واقعے میں پائلٹ اور ٹرینی پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئیں تاہم دونوں محفوظ ہیں اور ان کی حالت تسلی بخش ہے۔
مقامی افراد کے مطابق، طیارے کی لینڈنگ کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔