وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو صوبے میں انتظامی تبدیلیوں کے لیے اہم اختیار دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، بانی پاکستان تحریک انصاف نے سہیل آفریدی کو اپنی مرضی سے کابینہ بنانے کا حق دے دیا ہے، تاہم ابھی تک کسی وزیر کی شمولیت کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ایڈوائزری کونسل بنانے کی تجویز مسترد کر دی ہے، جس کا مقصد سہیل آفریدی اور عالیہ حمزہ کو مکمل بااختیار بنانا ہے۔ بانی نے واضح پیغام بھیجا ہے کہ صرف سہیل آفریدی کو ہی صوبے کی حکومت چلانے کا اختیار حاصل ہوگا۔
خیبرپختونخوا میں آئی جی اور چیف سیکریٹری کی تبدیلی پر بھی غور جاری ہے، اور امکان ہے کہ نیا آئی جی قبائلی اضلاع سے منتخب کیا جائے گا۔
نئی کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی آئندہ ملاقات کے بعد کیا جائے گا، جہاں مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا۔









