بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈپریشن کے شکار افراد میں دائمی امراض کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف

نیدرلینڈز کی ایمسٹرڈیم یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ڈپریشن کے شکار افراد میں کارڈیو میٹابولک امراض جیسے ذیابیطس اور دل کی بیماریوں کا خطرہ عام افراد سے زیادہ ہوتا ہے۔
تحقیق میں 5700 سے زائد بالغ افراد کو 7 سال تک ٹریک کیا گیا، جن میں ڈپریشن کی مختلف علامات رکھنے والوں میں ذیابیطس ٹائپ 2 کا خطرہ 2.7 گنا زیادہ پایا گیا۔ خاص طور پر نقاہت، زیادہ نیند اور بھوک بڑھنے کی علامات والے افراد میں یہ خطرہ نمایاں تھا۔
جبکہ جسمانی وزن میں کمی، چڑچڑے پن اور کم بھوک والے افراد میں دل کی بیماریوں کا خطرہ 1.5 گنا تک بڑھ سکتا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ ڈپریشن کا اثر طرزِ زندگی پر بھی پڑتا ہے، جیسے کم جسمانی سرگرمی اور ناقص غذائی عادات، جو صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔
یہ تحقیق 2025 کے ای سی این پی کانگریس میں پیش کی گئی ہے اور مزید وسیع تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔