اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کی ہے کہ جولائی سے اگست کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4.44 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق بڑی صنعتوں میں 12 شعبوں کی نمو بڑھی، 11 شعبوں کی نمو کم ہوئی، اگست 2025 میں صنعتی پیداوار میں اگست 2024 کی نسبت 0.54 فیصد اضافہ ہوا،جولائی 2025 کی نسبت اگست 2025 میں صنعتوں کی پیداوار 2.75 فیصد کمی ہوئی۔
اعداد و شمار کے مطابق مجموعی نمو میں خوراک، تمباکو، ملبوسات، سیمنٹ اور آٹوموبیل سیکٹر کا نمایاں کردار رہا، جولائی سے اگست تک آٹوموبیل سیکٹر کی گروتھ 1.83 فیصد ریکارڈ ہوئی، ملبوسات کے شعبے کی پیداوار 0.84 فیصد، خوراک کے شعبے کی نمو میں 1.02 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ فیبریکیٹڈ میٹریل، پٹرولیم، کیمیکل، فارما اور فرنیچر شعبوں میں معمولی کمی ہوئی، جولائی سے اگست پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار 0.21 فیصد کم ہوئی، آئرن اینڈ اسٹیل سیکٹر میں جولائی سے اگست کے دوران 0.16 فیصد کمی ہوئی۔
یہ بھی بتایا گیا کہ فرنیچر 0.17، بیوریجز 0.15، کیمیکلز 0.13 فیصد، فارماسیوٹیکل کی 0.11 کم نمو رہی۔