بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان مقامی کرنسی میں قرضوں کی مضبوطی کے لیے ٹی سی ایکس کے ساتھ مل کر نئے مالیاتی امکانات کی تلاش میں سرگرم ، وزیر خزانہ کا دورہ امریکہ

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں ٹی سی ایکس (دی کرنسی ایکسچینج فنڈ) کے وفد سے ملاقات کی، جس کی قیادت چیف انویسٹمنٹ آفیسر اور ڈپٹی سی ای او عثمان بوقرامی نے کی۔ ملاقات میں مقامی کرنسی میں قرض فراہمی اور قرض مینجمنٹ حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر خزانہ کو ٹی سی ایکس کے آپریشنز اور ڈالر کے بجائے مقامی کرنسی میں فنانسنگ سہولت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے ٹی سی ایکس کے ساتھ شراکت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان میں مقامی کرنسی پر مبنی قرضوں کا تحفظ مضبوط ہوگا۔

پاکستان اندرونی اور بیرونی قرضوں کی مدت میں توسیع، ری فنانسنگ اور شرح سود کے خطرات کم کرنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں پانڈا بانڈز، یوروبانڈز اور بین الاقوامی سکوک کے اجرا پر کام جاری ہے۔

ٹی سی ایکس کی تجاویز پر تفصیلی فالو اپ اور مستقبل میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا گیا۔