ٹورنٹو:پاپ سٹار کیٹی پری اور سابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے تعلق کی افواہوں نے حقیقت کا روپ دھار لیا۔ کیلیفورنیا کے ساحل پر دونوں کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔ یہ جوڑا 2025 کی سب سے غیر متوقع جوڑی بن گیا۔
جولائی 2025 میں مونٹریال کے ریستوران ‘لی ویلون’ میں ڈنر کے بعد دونوں کی قربت بڑھی۔ ذرائع کے مطابق، ٹروڈو نے پری کی ٹور کے دوران کیلیفورنیا تک سفر کیا۔ 40 سالہ پری نے حال ہی میں آرلینڈو بلوم سے علیحدگی اختیار کی، جبکہ 53 سالہ ٹروڈو 2023 میں اپنی اہلیہ سے الگ ہوئے اور 2025 میں وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان ذہنی مطابقت بھی ہے۔ “یہ تعلق صرف سطحی نہیں، بلکہ گہری دوستی اور فکری سطح پر بھی پروان چڑھ رہا ہے۔ ٹروڈو کیٹی کی کامیابیوں کی تعریف کرتے ہیں، جبکہ کیٹی ان کی سیاسی زندگی کی جدوجہد کو سمجھتی ہیں۔” تاہم، دونوں کی نمائندہ ٹیموں نے ابھی تک اس رشتے کی سرکاری تصدیق کرنے سے انکار کیا ہے۔کیا یہ تعلق عارضی ہے یا دیرپا؟ وقت بتائے گا۔









