بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بنوں میں بارود سے بھرا رکشہ چیک پوسٹ سے ٹکرانے کی کوشش ناکام

بنوں(نیوز ڈیسک) تھانہ ہوید کی حدود میں بارود سے بھرا رکشہ چیک پوسٹ سے ٹکرانے کی کوشش ناکام بنادی گئی، فائرنگ سے بارود سے بھرا رکشہ پھٹ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی بروقت کارروائی سے بنوں میں بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام ہوگیا، پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں نے رکشہ مزنگہ چوکی سے ٹکرانے کی کوشش کی، اہلکاروں نے رکشہ روکنے کی کوشش کی، نہ روکنے پر فائرنگ کردی۔

پولیس نے بتایا کہ اہلکاروں کی فائرنگ سے بارود سے بھرا رکشہ پھٹ گیا، بارودی مواد سے بھرا رکشہ پھٹنے کی آواز کئی کلومیٹر دورتک سنی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگر ڈرائیور اپنے مقصد میں کامیاب ہوتا اور بارودی مواد سے بھرا رکشہ چیک پوسٹ سے ٹکراتا تو بہت نقصان ہوتا۔

دریں اثنا افغان طالبان کی درخواست پر 48 گھنٹے کے سیز فائر کا فائدہ اٹھا کر فتنہ الخوارج نے آج دراندازی کی کوشش کی جس کو پاک فوج نے ناکام بنا دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے مہمند میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 45 سے 50 خوارج جہنم واصل کر دیے ہیں، مہمند میں خوارج کیخلاف آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔