بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نادرا میں ازدواجی حیثیت اپ ڈیٹ کرنا کیوں ضروری ہے؟

نادرا میں ازدواجی حیثیت اپ ڈیٹ کرنا ضروری ہے، اس حوالے سے نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی نے تفصیلات جاری کی ہیں۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ یونین کونسل سے کمپیوٹرائزڈ میرج سرٹیفکیٹ بنوانے کے بعد نادرا میں ازدواجی حیثیت لازماً تبدیل کرائیں تاکہ نادرا میں خاندان کی تشکیل کا درست ریکارڈ اپ ڈیٹ ہو جائے۔

نادرا میں ازدواجی حیثیت تبدیل کروانے کے بعد شادی شدہ جوڑے بچوں کے ب فارم اور شناختی کارڈ بنواتے وقت پریشانی سے بچ جائیں گے۔

اسکے علاوہ ازدواجی حیثیت کے مطابق پاسپورٹ حاصل کرنے میں آسانی ہوگی جبکہ ضرورت پڑنے پر شہری فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور جانشینی سرٹیفکیٹ بنوا سکیں گے۔

نادار نے شہریوں سے کہا ہے کہ ازدواجی حیثیت تبدیل کرانے کے لئے وہ نادرا دفتر تشریف لاسکتے ہیں پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا استعمال کرسکتے ہیں۔