بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسٹر بیسٹ اور بالی ووڈ خانز ایک ساتھ، کیا کھچڑی پک رہی ہے؟

عالمی شہرت یافتہ یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن المعروف ’مسٹر بیسٹ‘ نے بالی ووڈ کے تینوں خانز کے ساتھ تصویر شیئر کرکے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مسٹر بیسٹ نے سعودی عرب میں منعقدہ جوائے فورم 2025 کے دوران لی گئی ایک تصویر شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

انہوں نے انسٹا اسٹوریر میں بھارتی سُپر اسٹارز شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس پر لکھا کہ ’ہیے انڈیا، کیا ہم کچھ ساتھ میں کریں؟‘۔

ان چاروں شخصیات کی ایک ساتھ موجودگی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔

مسٹر بیسٹ اور بالی ووڈ خانز ایک ساتھ، کیا کھچڑی پک رہی ہے؟

تصویر میں شاہ رخ خان اور سلمان خان اسٹائلش سوٹ میں دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ عامر خان روایتی انداز میں سیاہ کُرتے اور سفید پاجامے میں نمایاں ہیں۔ مسٹر بیسٹ سادہ مگر پُرکشش بلیک لباس میں تینوں اسٹارز کے ساتھ خوشگوار انداز میں مسکراتے نظر آتے ہیں۔

تاہم ان کے کیپشن نے مداحوں میں قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ شاید مسٹر بیسٹ جلد ہی ان تینوں خانز کے ساتھ کسی بڑے پراجیکٹ یا ویڈیو میں نظر آئیں گے۔

دوسری جانب تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی مسٹر بیسٹ کا موازنہ امبانی سے کیا جا رہا ہے، کیونکہ شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان گزشتہ تین دہائیوں سے بالی ووڈ کے سُپر اسٹارز ہیں تاہم شاز و نادر ہی ہی ایک ساتھ کسی محفل میں دکھائی دیتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل تینوں خانز کو طویل جھگڑے کے بعد پہلی بار امبانیز کی شادی میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد آخری بار یہ تینوں عامر خان کی فلم ’ستارے زمین پر‘ کی خصوصی نمائش پر ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل تصویر کے کمنٹ میں ایک صارف نے لکھا کہ ’امبانی کے بعد صرف مسٹر بیسٹ ہی ہیں جنہوں نے تینوں خانز کو ایک فریم میں لا کھڑا کیا‘، جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’یہ تصویر تاریخی ہے، مسٹر بیسٹ اگلے بڑے کولیب کی تیاری میں ہیں کیا؟‘۔