بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دھمکیوں سے ڈرنے والانہیں ،میں جوتمہارے ساتھ کروں گا وہ تمہاری نسلیں یادرکھیں گی،بلاول

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی اورہمارے ساتھیوں نے اپناکام مکمل کرلیاہے۔

عوام نے ثابت کردیاکہ وہ جمہوریت کے ساتھ ہیں ۔جس جس شہرسے گزرے عوام نے عدم اعتماد پرفیصلہ سنادیا۔عوام نے سلیکٹڈ کے خلاف عدم اعتماد کیا۔انہوں نے کہاکہ دوایسے واقعات ہوئے جومیرے لیے ناقابل برداشت ہیں۔آصفہ بی بی سے کیمرے والے ڈرون کاٹکراناہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہمارے لیے پیغام تھا۔

میں آئی ایس آئی اوردیگر ایجنسیز سے درخواست کروں گاکہ اس معاملے کی تحقیقات کریں۔آصف زرداری کو دی جانیوالی دھمکی بھی برداشت سے باہرہے۔ہمارے ساتھ سیاست کریں ۔سیاست کرناآپ کاحق ہے سیاست کرناہماراحق ہے۔میں دھمکیوں سے ڈرنے والانہیں ،میں جوتمہارے ساتھ کروں گا

وہ تمہاری نسلیں یادرکھیں گی۔جوسمجھتے ہیں کہ ہم ڈرجائیں گے ہمارے اندرشہیدوں کاخون ہے۔میں پرامن آدمی ہوں پرامن رہوں گا۔جتنی مرضی گالیاں دیں اب اس کی کرسی نہیں بچے گی ۔پاکستان کے عوام نے اپنافیصلہ سنادیا۔عمران خان تین سال حکومت میں رہنے کے بعد کہہ رہاہے کہ صدر زرداری اورپیپلزپارٹی ان کاٹارگٹ ہے ۔

جب آپ جیسے لوگ ماضی میں حکومت میں آئے ہیں پیپلزپارٹی ان کاٹارگٹ رہی ۔پیپلزپارٹی نے ہربارجب جمہوریت خطرے میں آئی اس کوبچایا۔ہم نے کبھی بندوق استعمال نہیں کی لیکن بندوق استعمال کرناجانتاہوں ۔عمران خان نےکرپشن کی رٹ لگارکھی ہے پاکستان کے لوگ یہ سکرپٹ سن سن کرتھک گئے ہیں

۔وزیراعظم قوم کے سامنے کھڑے ہوکرصدر زرداری کوبندوق کی دھمکی دیتاہے۔آپ ہمیں زندگی اورموت کی دھمکی دیں گے یہ ممکن نہیں ۔جتنادبائوآئے گاوزیراعظم زیادہ گالیاں دیں گے ،جتنے الزامات آپ نے صدر زرداری پرلگائے ہیںآپ عدالت میں ثابت کریں میں آپ کوچیلنج کرتاہوں ۔

پیپلزپارٹی کےجیالوں نے حکومت کوہلاکررکھ دیاہے۔پیپلزپارٹی ہردورمیں ظالم کے خلاف ٹکرائی۔خاتون اول کی کرپشن کی کہانیوں پرآپ کیاکہتے ہیں۔پنجاب میں کوئی تقرریاں اورتبادلے نہیں ہوسکتے جب تک خاتون اول کوپیسے نہ دئیے جائیں ۔میں نے خاتون اول کے خلاف کبھی غلط زبان استعمال نہیں کی۔

شہباز شریف سے کہیں گے کہ کوئی اچھاوزیرداخلہ رکھے۔کیایہ عوام یقین کرے کہ علیمہ باجی نے سلائی مشینیں بیچ بیچ کراتناپیسہ بنایا۔