بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  لاہورہائی کورٹ کا فیصلہ کسی کے حق میں نہیں،ہم نے صورتحال کیلئے تیارتھے،راناثنااللہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق لاہورہائی کورٹ کا فیصلہ کسی کے بھی حق میں نہیں ہے، ہم نے صورت حال کی تیاری کی ہوئی تھی ،مخالفین کی تیاری نہیں ہے،فیصلہ ہوا تو ڈھول بجانا شروع کردیا ، بعد میں روناشروع کردیا،لاہورہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کا فیصلہ لاگو کیا ہے، منحرف اراکین ہمارے نہیں جہانگیرترین کے ساتھ کھڑے ہوئے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہاکہ پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت تو ہے نہیں ، یہ تو بس بدتمیزلوگوں کا گروہ ہے،  یہ خود ہی ایک بات کرتے ہیں اور بعد میں دوسری بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ لاہورہائی کورٹ کا فیصلہ کسی کے بھی حق میں نہیں ہے، ہم نے صورت حال کی تیاری کی ہوئی تھی ،مخالفین کی تیاری نہیں، مخالفین کو پتہ ہے کہ ان کے ووٹ کم ہیں، پنجاب اسمبلی میں ان کے پاس 168، ہمار ے پاس 177ووٹ ہیں، ان سے پوچھیں ان کے نمبرپورے نہیں تو پٹیشن کیوں دائر کی تھی ،ان پوچھاجائے اگر ہاؤس مکمل نہیں تھا تو مخالفین نے درخواست کیوں دائرکی تھی، فیصلہ ہوا توانہوں نے ڈھول بجانا شروع کردیا ، بعد میں روناشروع کردیا۔راناثنااللہ نے کہاکہ لاہورہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کا فیصلہ لاگو کیا ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ کسی کی سمجھ نہیں آیااس کے تحت ہی ہوگا ،ہائی کورٹ کے فیصلے میں ہوبہوسپریم کورٹ کو فالو کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم مخصو ص نشستوں پر لاہورہائیکورٹ کے فیصلے پر سپریم کورٹ جارہے ہیں۔ایک سوال پر وزیرداخلہ نے کہاکہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین وقانون کے قریب ہے، لاہور ہائیکورٹ نے جوفیصلہ کیا ہے الیکشن کمیشن کو اس کے خلاف اپیل میں جاناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ ہم جو کہتے تھے سچ کہتے تھے ہمارے پاس ثبوت ہوتے تھے ، کالز کے بارے میں عمران خان بالکل جھوٹ بول رہے ہیں،یہ جو کہتے کہ جھوٹ کہتے ہیں ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ، منحرف اراکین ہمارے ساتھ نہیں جہانگیرترین کے ساتھ کھڑے ہوئے ،جہانگیر ترین نے ہمارے ساتھ دیا تھا ۔انہوںنے کہاکہ چارسال کے مسائل حل کرنے میں دو ماہ میں کامیاب نہیں ہوئے،لوگ ہم سے ضرورناراض ہوں گے کہ ہم دو ماہ میں مسائل نہیں حل کرسکے،چار سال سے جاری بری کارکردگی کو ہم ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔وزیرداخلہ نے کہاکہ ضمنی الیکشن میں مقابلے کی کوئی صورت نہیں ہے،16اور چارسیٹوں کی جوبات کررہاہوں وہ سب یکھ لیں گے۔انہوں نے کہاکہ اگرجہانگیرترین نے عام انتخابات میں صوبائی نشست پر شاہ محمودکو ہروایا تھا تو وہ ان کے بیٹے کو ہروادیتے ، اب تو جہانگیرترین کے ساتھ ہم بھی ہیں تو شاہ محمود کا بیٹاکیسے جیت جائے گا؟