کراچی (نیوزڈیسک) گدھے کو کرپٹ سیاست دانوں سے تشبیہ دینے پر شہری نے عدالت سے رجوع کرلیا۔کراچی کے شہری نے ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے کارروائی نہ کرنے پر عدالت سے رجوع کیا۔
کراچی سٹی کورٹ میں دائر درخواست میں شہری نے موقف اختیار کیا ہے کہ اخترحسین شیخ نے فیس بک پر سیاست دانوں کو گدھے سے تشبیہ دی۔ گدھے کو کرپٹ سیاست دانوں سے ملانا ناانصافی ہے۔
عدالت نے شہری کی درخواست پر ایف آئی اے سائبرکرائم سے5 جولائی کو جواب طلب کرلیا۔
خیال رہے کہ 26 جون کو جون کو سیاستدانوں کو گدھے سے تشبیہ دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
گدھےکوکرپٹ سیاست دانوں سےملاناناانصافی، درخواست دائر








