بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، 7 روز کی توسیع

حکومتِ پنجاب نے سیکیورٹی خدشات اور امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 7 روز کی توسیع کر دی ہے۔ اب یہ پابندیاں24 اکتوبر 2025 تک برقرار رہیں گی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، اس دوران کسی بھی قسم کے احتجاج، جلسے، ریلی، دھرنے یا عوامی اجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی۔ چار یا اس سے زائد افراد کا کسی عوامی مقام پر جمع ہونا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
پابندیوں کی تفصیل:ہر قسم کےاسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی۔لاوڈ اسپیکر صرف اذان اور جمعے کے خطبے کے لیے استعمال کیے جا سکیں گے۔اشتعال انگیز، نفرت انگیز اور فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت یا تقسیم پر سخت پابندی عائد کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ کے ترجمان کے مطابق، یہ اقدام دہشت گردی کے ممکنہ خطرات اور امن عامہ کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی احتجاج یا ریلیاں بعض اوقات شرپسند عناصر کے لیےسافٹ ٹارگٹ بن جاتی ہیں، جنہیں وہ ریاست مخالف سرگرمیوں کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
کون مستثنیٰ ہوگا؟
شادیوں، جنازوں یا تدفین پر لاگو نہیں ہوں گی۔سرکاری فرائض انجام دینے والے اہلکاروں اور عدالتوں کو بھی استثنیٰ حاصل ہوگا۔
کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے 38ویں اجلاس میں اس توسیع کی سفارش کی گئی تھی۔ محکمہ داخلہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ عوام کو پابندیوں کے بارے میں بھرپور انداز میں آگاہ کیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔