بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سی پیک روڈ پر ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

بلوچستان کے ضلع تربت میںسی پیک روڈ پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میںتین قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ حادثہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر کے باعث پیش آیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق، شاہ جان ولد رحیم بخش، نعیم ولد نبی بخش اور بہادر ولد ہاشم موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ ڈاکٹر شبیر ولد میران شدید زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
حادثے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جہاں لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تاہم گاڑی کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی مکمل وجوہات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔ واقعہ نے علاقے میں افسوس اور سوگ کی فضا پیدا کر دی ہے۔