بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہوٹلوں، فاسٹ فوڈ اور بریانی سینٹرز میں مردہ مرغیوں کے گوشت کا اسکینڈل

کراچی میں شہریوں کی صحت سے کھیلنے والا ایک خوفناک انکشاف سامنے آیا ہے، جہاں مردہ مرغیوں کا گوشت مختلف ہوٹلوں، فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹس اور بریانی سینٹرز کو فراہم کیا جا رہا تھا۔
نجی چینل کے مطابقگلبرگ پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پرموسیٰ کالونی کے قریب ریلوے پھاٹک کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک گودام سے*80 کلو مردار مرغی کا گوشت برآمد کیا ہے۔ پولیس نے موقع پر دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر کے مطابق، ملزمان مردہ مرغیوں کا گوشت پیک کر کے شہر کے مختلف ہوٹلوں اور کھانے کے مراکز کو سپلائی کرنے کی تیاری میں تھے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری طور پر سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی کو بھی کارروائی میں شامل کر لیا۔
تحقیقات کے مطابق، یہ گوشت فاسٹ فوڈ سینٹرز، بریانی پوائنٹس اور ہوٹلوں کو فراہم کیا جاتا تھا، جہاں نہ صرف ہزاروں لوگ روزانہ کھانا کھاتے ہیں بلکہ ان میں بچے، بزرگ اور بیمار افراد بھی شامل ہوتے ہیں — جو اس خطرناک گوشت سے شدید متاثر ہو سکتے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، اور امکان ہے کہ اس نیٹ ورک میں مزید افراد بھی ملوث ہوں۔
یہ واقعہ شہریوں اور انتظامیہ دونوں کے لیے ایک لمحۂ فکریہ ہے، کیونکہ عوام کی صحت سے اس طرح کا کھلا کھلواڑ کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ حکام سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ نہ صرف اس نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جائے بلکہ ذمہ داروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔