بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پرینیتی چوپڑا کے ہاں شادی کے دو سال بعد ننھے مہمان کی آمد

نیو دہلی:بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے اور جوڑے نے سوشل میڈیا پر اس کا باقاعدہ اعلان بھی کردیا۔

پرینیتی چوپڑا اور ان کے شوہر راگھو چڈھا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خوشی کی خبرسنائی اور پوسٹ میں کہا کہ ‘بالآخر وہ آگیا، ہمارا بیٹا! اور ہمیں پہلی والی زندگی بالکل بھی یاد نہیں’۔

انہوں نے جذباتی انداز میں اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘بازو بھرے ہوئے ہیں اور ہمارے دل اس سے بھی زیادہ بھر گئے ہیں’۔

پرینیتی چوپڑا اور ان کے شوہر نے لکھا کہ ‘پہلے ایک دوسرے کے لیے صرف ہم تھے اور اب ہمارے پاس سب کچھ ہے’۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پرینیتی چوپڑا کو دہلی میں مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کے شوہر راگھو چڈھا اور دونوں میاں بیوی کے خاندان کے افراد موجود تھے۔

پرینیتی چوپڑا نے بیٹے کی پیدائش سے قبل زیادہ تر وقت دہلی میں گزارا جہاں راگھو چڈھا کا خاندان مقیم ہے اور حمل کے دوران انہوں نے مداحوں کے لیے سوشل میڈیا پر تصاویر بھی جاری کرتی رہی تھیں۔

یاد رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور بھارت کے رکن اسمبلی راگھو چڈھا 13 مئی 2023 کو رشتے میں بندھ گئے تھے اور 24 ستمبر 2023 کو شادی ہوئی تھی۔

دونوں نے رواں برس اگست میں انسٹاگرام پر مداحوں کو خوش خبری سنائی تھی کہ وہ جلد ہی والدین بننے والے ہیں اور خوب صورت انداز میں اپنے نئے مہمان کی آمد کا حوالہ دیتے ہوئے کیک پر 1+1 درج کیا تھا۔