بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب میں سموگ ، ماسک کا استعمال لازمی قرار

پنجاب حکومت نے فضائی آلودگی کے پیش نظر موٹر بائیک پر سفر کرنے والوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا -پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دہلی، چندی گڑھ، گرداسپور، لدھیانہ اور پٹیالہ سے ہوائیں لاہور کا رخ کررہی ہیں جبکہ ملتان، بہاولپور اور بہاولنگر کو بھی بھارت سے آنے والی فضائی آلودگی متاثر کررہی ہے-انہوں نے کہا ہے کہ تعمیراتی مقامات، سامان لانے والی گاڑیوں کو ڈھانپنے کی ہدایات دی گئی ہیں ،،،موٹر بائیک پر سفر کرنے والوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی ہے،اس کے علاوہ گاڑیوں کے شیشے اوپر رکھیں، گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں بھی بند رکھیں،،،،سینئر صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ دوپہر ایک سے 5 بجے کے درمیان ہوا میں معمولی بہتری متوقع ہے -جبکہ دوپہر میں آسمان صاف لیکن ہلکی دھند رہے گی،،،مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں پانی کے چھڑکاؤ اور اینٹی سموگ گنز کا استعمال جاری ہے، سموگ سے بچاؤ اور کمی کے لیے ہر شہری کا کردار بڑی تبدیلی اور کامیابی کی وجہ بنتا ہے-