بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راولپنڈی، مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے نعیم اعجاز سمیت 10 افراد پر قتل و اقدام قتل کا مقدمہ درج

راولپنڈی (صغیر چوہدری )ایم پی اے نعیم اعجاز اور اسکے بھائیوں کے خلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا نعیم اعجاز اور اسکے بھائی ندیم اعجاز ودیگر کے خلاف الزام ہے کہ انہوں نے چونترہ کے علاقے سہال میں زمینوں پر قبضے کے معاملے پر فائرنگ کرکے ایک حسنین نامی قتل اور دو کو زخمی کیا ہے۔
ایم پی اے چوہدری نعیم اعجاز انکے بھائیوں اور دیگر ملزمان کیخلاف
مقتول کے بھائی سابق کونسلر محمد ثقلین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔مقدمہ میں قتل، اقدام قتل، اعانت جرم وغیرہ کی دفعات شامل ہیں
وسیم اعجاز ،علی عمران ،رمان عمران، وحید وغیرہ سمیت دس سے پندرہ دیگر مسلح افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے اور الزام عائد کیا گیا ہے کہ ایم پی اے نعیم اعجاز اپنے بھائی ندیم اعجاز و دیگر کے ساتھ مل کر زمینوں قبضے کرتے ہیں