بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت کا سونے کی درآمد اور برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق، اس حوالے سے سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو بھیجی جائے گی تاکہ پابندی ختم کی منظوری دی جا سکے۔
رواں سال مئی میں سونے کی درآمد اور برآمد پر پابندی عائد کی گئی تھی، جس کی بنیاد سونے کی اسمگلنگ کے خلاف شکایات تھیں۔ تاہم، وزارت تجارت کے مطابق گزشتہ چند مہینوں میں سونے کی اسمگلنگ سے متعلق کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے حکومت نے یہ قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اب امید کی جا رہی ہے کہ پابندی ختم ہونے کے بعد سونے کی قانونی تجارت کو فروغ ملے گا اور مارکیٹ میں استحکام آئے گا۔