بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایکس (ٹوئٹر) پر ویب لنکس اوپن کرنا اب ہوگا اور آسان

اگر آپ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) استعمال کرتے ہیں تو آپ نے محسوس کیا ہوگا کہ جن پوسٹس میں ویب لنک شامل ہو، وہ اتنی نمایاں یا انٹریکٹو نہیں ہوتیں۔ اس وجہ سے صارفین اکثر لائیک، ری پوسٹ یا کمنٹ کرنے سے رہ جاتے ہیں۔اب ایکس اس مسئلے کا حل نکالنے جا رہا ہے۔
ایکس کے پراڈکٹ ہیڈ نکیتا بیئر نے ایک پوسٹ میں اعلان کیا کہ پلیٹ فارم ایک نئے فیچر کی ٹیسٹنگ کر رہا ہے، جس کا مقصد ویب لنک والی پوسٹس کو زیادہ مؤثر اور انٹریکٹو بنانا ہے۔
نئے فیچر کے تحت صارفین لنک پر کلک کرنے کے بعد بھی اصل پوسٹ سے مکمل طور پر باہر نہیں جائیں گے۔ یعنی جب کوئی لنک کھولا جائے گا تو ویب پیج اوپر نظر آئے گا، جبکہ نیچے لائیک، ری پوسٹ اور دیگر آپشنز دستیاب ہوں گے۔
فی الحال یہ فیچر iOS ایپ پر آزمائشی بنیادوں پر متعارف کروایا گیا ہے۔نکیتا بیئر کا کہنا تھا کہ عام طور پر جب صارفین لنک پر کلک کرتے ہیں تو وہ پوسٹ پر انٹریکشن نہیں کرتے، جس کی وجہ سے ایکس کے الگورتھمز اس پوسٹ کو مقبول نہیں سمجھتے۔ نیا فیچر اس کمی کو دور کرے گا اور ویب لنک والی پوسٹس کو زیادہ رسائی دلائے گا۔