بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کسان اتحاد پاکستان کا شدید انتباہ: حکومتی نرخ نہ ملا تو گندم کی کاشت ٹھپ ہو جائے گی

کسان اتحاد پاکستان کے چیئرمین خالد حسین نے اعلان کیا ہے کہ اگر حکومت نے گندم کی کم از کم حمایتی قیمت فی من 4500روپے مقرر نہیں کی تو وہ کسان اگلی فصل میں گندم کی کاشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے گندم کو فی من 3500روپے پر خریدنے کا اعلان کیا ہے، لیکن یہ نرخ کسان کی اصل لاگت — جو کہ4000 سے5400 روپے فی من تک پہنچ چکی ہے — سے کہیں کم ہے۔ ان کے بقول، حکومت کسانوں کے مشورے کے بغیر فیصلے کر رہی ہے، جو کسانوں کے مفاد میں نہیں۔
خالد حسین نے مزید کہا کہ کسان اپنی محنت کا جائز معاوضہ چاہتا ہے، خیرات نہیں۔ گزشتہ سیلاب نے پہلے ہی کسانوں کو کمزور بنایا ہے اور اب کم نرخ دینے سے ان پر مزید بوجھ بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے گنے اور کپاس کی کم قیمتوں پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ گنے کا کم از کم نرخ 600 روپے فی من اور کپاس کا نرخ12000 روپے فی من مقرر ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے حال ہی میں گندم کی پالیسی 2025,26کی منظوری دی ہے، جس کے مطابق گندم کی خریداری فی من 3500 روپے پر مقرر کی گئی ہے۔