دنیا کی سب سے بڑی کلاؤڈ کمپیوٹنگ کمپنی ایمیزون ویب سروسز کو بڑی تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑ ا جس کے باعث دنیا بھر میں سینکڑوں ویب سائٹس اچانک بند ہو گئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خرابی ایمیزون ویب سروسز کے ایک اندرونی سسٹم میں پیدا ہوئی جو نیٹ ورک لوڈ بیلنسنگ کے نظام کی نگرانی کرتا ہے۔
تاہم اس خرابی کے باعث دنیا بھر میں ای کامرس اور گیمنگ پلیٹ فارمز سمیت سینکڑوں آن لائن سروسز متاثر ہوئیں۔ چیٹ جی پی ٹی، اسنیپ چیٹ،زوم، روبلوکس، سگنل اور ڈوولنگو بھی متاثر ہونے والے پلیٹ فارمز میں شامل ہیں۔
انٹرنیٹ بندش کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق اس خرابی سے دنیا بھر میں ایک ہزار سے زائد کمپنیاں متاثر ہوئیں جبکہ امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک سے لاکھوں صارفین نے سروس بندش کی شکایات درج کرائیں۔
ٹیکنالوجی سے وابستہ دیگر اداروں نے بھی اس بڑی تکنیکی خرابی کے باعث پیش آنے والی مشکلات اور سروسز میں تعطل کی اطلاع دی۔
🚫 Most of the internet is still down.
The Amazon Web Services (AWS) outage is one of the largest in history.
🗒️ Full list of websites confirmed to be affected as of this moment (if another website emerges that was not listed here, please leave it in the replies):
Adobe… pic.twitter.com/CqgliwmPCt
— Romulus Industries (@RomulusInd) October 20, 2025
ٹیک ماہرین نے ایمیزون ویب سروسز (AWS) میں حالیہ خرابی کو تاریخ کی سب سے بڑی تکنیکی خرابی قرار دیا جس نے دنیا بھر میں لاکھوں صارفین کو متاثر کیا۔
دوسری جانب ایمیزون نے معاملے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کی بڑی ویب سائٹس اور ایپس کو متاثر کرنے والی بنیادی خرابی کو ٹھیک کر دیا گیا ہے مگر کچھ سروسز میں اب بھی مسائل برقرار ہے۔
ایمیزون نے کہا کہ سسٹم کی بحالی کا عمل جاری ہے اور تکنیکی ٹیمیں باقی سروسز کی مکمل فعالیت یقینی بنانے پر کام کر رہی ہیں۔