اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال پرتفصیلی گفتگو کی گئی۔ آرمی چیف نے اپنے دورہ قطر اور سعودی عرب پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیا ۔ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور بھی زیر بحث آئے۔
وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات،ملکی اندرونی ، بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال








