پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ماورا حسین کیساتھ بالی ووڈ فلم ’صنم تیری قسم‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار ہرشوردھن رانے نے اپنی نئی فلم کے ٹکٹ خریدنے کی اپیل کرتے ہوئے مداحوں کے سامنے ہاتھ جوڑ لیے۔
پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کیخلاف بیانات دینے والے اداکار ہرشوردھن رانے کے فلاپ فلمی کیرئیر نے انہیں مداحوں کے سامنے اپنی کل ریلیز ہونے والی نئی فلم کی ٹکٹس خریدنے کی اپیلیں کرتے ہوئے ہاتھ جوڑنے پر مجبور کردیا۔
ایک حالیہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مداحوں سے کہہ رہے ہیں کہ ’اس بار پلیز 9 سال انتظار مت کروانا پلیز ٹکٹس خرید لینا‘۔
ہرشوردھن نے ایسا اس لئے کہا کیونکہ ان کی پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کیساتھ 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ’صنم تیری قسم‘ فلاپ ہوگئی تھی تاہم جب اسے 9 سال بعد دوبارہ ریلیز کیا تو اس نے حیرت انگیز طور پر باکس آفس پر خوب کمایا اور کامیاب فلم قرار دے دی گئی۔