اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کوقابل بنانے کیلئے کاوشیں جاری ہیں، ہمیں نوجوانوں کے آئیڈیاز سے فائدہ اٹھانا چاہیئے۔
قومی پالیسیوں میں عوامی شمولیت کیلئے“انوویشن ہب“ کے قیام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جدید علوم عہد حاضر کی اہم ضرورت ہے، تعلیم، تحقیق اور مباحثے سے قومیں آگے بڑھتی ہیں، انویشن ہب کو ذاتی طورپر پرموٹ کروں گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں نوجوانوں کے آئیڈیاز سے فائدہ اٹھانا چاہیئے، ملکی ترقی میں نوجوانوں کا کردار بہت اہم ہے، نوجوان ہی ملک کو آگے لے کرجائیں گے، حکومت کو بچوں کی تعلیم اورصحت پر توجہ دینا ہوگی۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو ہر لحاظ سے آگے لے کر جانا ہے، نوجوانوں کو قابل بنانے کیلئے ہماری کاوشیں جاری ہیں، جدید دور سے ہم آہنگ ہونے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔









