بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سندھ میں ڈینگی، ملیریا اور سی بی سی ٹیسٹ سستے کر دیے گئے: ہیلتھ کیئر کمیشن کا بڑا ریلیف

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے عوام کو طبی سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈینگی، ملیریا اور سی بی سی (Complete Blood Count) ٹیسٹوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ نئی قیمتیں 21 اکتوبر سے 31 دسمبر 2025 تک نافذ العمل رہیں گی۔
تفصیلات کے مطابق:
ملیریا ٹیسٹ کی قیمت 3050 روپے سے کم کر کے صرف 600 روپے کر دی گئی ہے۔
ڈینگی این ایس 1 ٹیسٹ جو پہلے 4550 روپے میں ہوتا تھا، اب 1100 روپے میں دستیاب ہوگا۔
ڈینگی آئی جی ایم ٹیسٹ کی قیمت1500 روپے مقرر کی گئی ہے۔
سی بی سی ٹیسٹ جو پہلے 1250 روپے میں ہوتا تھا، اب 500 روپے میں کیا جا سکے گا۔
ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق اس فیصلے کا مقصد عوام، خاص طور پر ڈینگی اور ملیریا سے متاثرہ افراد کو براہِ راست ریلیف فراہم کرنا ہے۔ حالیہ دنوں میں سندھ بھر میں ان بیماریوں کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا۔
یہ فیصلہ صحت عامہ کے لیے ایک خوش آئند قدم ہے، جو نہ صرف ٹیسٹوں کو زیادہ قابلِ استطاعت بنائے گا بلکہ بیماری کی بروقت تشخیص اور علاج میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔