میٹا نے ونڈوز اور میک ڈیسک ٹاپ کے لیے میسنجر ایپ بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس سے صارفین کو تبدیلی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ 15 دسمبر 2025 سے میسنجر کی ڈیسک ٹاپ ایپ بند کر دی جائے گی، اس کے بعد لیپ ٹاپ یا پی سی پر اس ایپ کے ذریعے پیغامات، تصاویر، ویڈیوز اور دستاویزات بھیجنا ممکن نہیں ہوگا۔
تاہم، میسنجر کا استعمال مکمل طور پر ختم نہیں ہوگا۔ صارفین اب بھی ویب براؤزر کے ذریعےfacebook.com یا messenger.com پر جا کر میسنجر کی سروس استعمال کر سکیں گے۔
میٹا نے پہلے ہی صارفین کو دو ماہ پہلے سے مطلع کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ وہ ایپ بند ہونے سے پہلے متبادل طریقہ اپنانے کے لیے تیار ہو سکیں۔ یہ قدم کمپنی کی جانب سے اپنے پلیٹ فارم کو مزید سادہ اور مربوط بنانے کی کوشش سمجھا جا رہا ہے۔
میٹا کا’’میسنجر ایپ‘‘ سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا ہے!








